عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا،وزیر حکومت سردار عامر الطاف کا ہجیرہ کا ہنگامی دورہ

بھارتی فوج کی شدید گولہ باری اور فائرنگ کے باوجود متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

پیر 12 مئی 2025 15:06

ہجیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء) وزیر حکومت برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار عامر الطاف خان نے بھارتی فوج کی شدید گولہ باری اور فائرنگ کے باوجود متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا انہوں نے خطرناک حالات میں بھی ہجیرہ میں موجود رہتے ہوئے عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کو مکمل طور پر متحرک رکھاوزیر حکومت نے ہسپتالوں کا دورہ کیا زخمیوں کی عیادت کی اور ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر فعال کیا سی ایم ایچ راولاکوٹ میں زیر علاج زخمیوںجن میں معاویہ نواز شامل ہیں جن کی ٹانگ بھارتی گولہ باری سے متاثر ہوئی کی عیادت کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیاوزیر حکومت نے زخمیوں کی سی ایم ایچ راولاکوٹ میں عیادت اور ہمدردی کی اور تعاون کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

سردار عامر الطاف خان نے ہجیرہ کے تمام متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا اور وہاں کے باہمت عوام کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ ہجیرہ کے عوام نے پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کیا اور ان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں حکومت متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرے گی اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے یہ مشکل وقت ضرور ہے مگر ہم اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ہر لمحہ الرٹ رہی اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف عمل ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عامر الطاف خان نے کہاپونچھ کی سرزمین نے ہمیشہ نڈرغیرتمند قوم کو جنم دیا ہے اور آج بھی یہ عوام دشمن کے ظلم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے کھڑے ہیںبھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنا کر بزدلی کا مظاہرہ کیامگر ہم دشمن کے ہر وار کا جواب اتحادقربانی اور حوصلے سے دیں گے سردار عامر الطاف خان نے گولہ باری کے دوران اور بعد میں ہجیرہ کے تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، عوام سے ملاقاتیں کیں، ان کے مسائل سنے زیر حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ عوام کو ریلیف فراہم کریںانہوں نے کہا کہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گامیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہوں ہر متاثرہ فرد تک خود پہنچے ہیں حکومت ان کے نقصان کا ازالہ کرے گی۔

وزیر حکومت نے کہا کہ ہجیرہ کی عوام نے نہ صرف اپنے حوصلے اور صبر سے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا بلکہ پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اپنی سرزمین کا دفاع کیایہ عوام ناقابلِ تسخیر ہیںہم ان کے ساتھ ہر قدم پر کھڑے ہیں مشکلات سے نکالیں گے انڈیا نے ہجیرہ میں جو ظلم ڈھایا ہے بے گناہوں کا خون بہایا ہے سول آبادی کو نشانہ بنایا ہے اس کا خمیازہ پوری زندگی بھگتے گا -