ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا سے ان کے والد حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری

پیر 12 مئی 2025 15:22

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) وفاقی وزیر ڈیویلپمنٹ اینڈ پلاننگ چوہدری ارمغان سبحانی ا ور چوہدری طارق سبحانی چیئرمین لینڈ اتھارٹی پنجاب خانیوال نے محمد خان ڈاہا ممبر قومی اسمبلی کے والد محترم سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کی گراں قدر سیاسی فلاحی خدمات کو سراہا - قبل بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، عبدالقادر گیلانی، طارق رشید نے بھی محمد خان ڈاہا اور احمد خان ڈاھا سے ان والد محترم اور سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کی وفات پر انکی رہائش گاہ پر تعزیت کی اور ان کی خدمات پر انہیں جراج تحسین پیش کیا۔\378