نوشہرہ ورکاں گیپکو سرولنس ٹیموں نے66 بجلی چور پکڑ لیے،مقدمات درج

پیر 12 مئی 2025 15:22

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) چیف ایگزیگٹو گیپکو گوجرانوالہ جام محمد ایوب کی ہدائت پر ریجن بھر میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری ہے،اور ڈویزن گیپکو نوشہرہ ورکاں میں ایکسین گیپکو امتیاز بریڑو کی نگرانی میں چاروں سب ڈویژنوں میں گزشتہ ہفتوں کے دوران ایس ڈی اوز محمد مبشر، رئس الرحمان، سکندر ریاض کی کمانڈ میں 66 بجلی چور پکڑ کر انکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کرا دیے گئے اور مذکورہ صارفین کو۔

(جاری ہے)

46440 یونٹ کے 1633250 کے ڈی ٹیکشن بل بھی چارج کیے گئے ہیں اور ایکسین امتیاز بروڑو کا کہنا ہے کہ بجلی چوری روکنے کے لیے سرولنس ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور بلا تفریق کاروائی جاری ہے۔