وزیراعلی مریم نواز کا انٹرنیشنل نرسز ڈے پر پیغام

پیر 12 مئی 2025 19:18

وزیراعلی مریم نواز کا انٹرنیشنل نرسز ڈے پر پیغام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) وزیر اعلی مریم نواز شریف نے انٹرنیشنل نرسز ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نرسز ہر معاشرے میں قابل احترام ہیں۔ہر معاشرہ بیمار اوربے بس لوگوں کی خدمت اورمعاونت کرنے والے نرسوں پر فخر کرتا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ نرس بیماری، تکلیف اور بے بسی میں امید، حوصلے اور محبت کی صورت ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ نرسنگ صرف پیشہ نہیں مقدس فریضہ ہے جو سحر و شام انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوتا ہے۔نرسز نے کورونا سمیت ہر ایمرجنسی میں اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر قوم کی خدمت کی،ہم یہ قربانیاں کبھی نہیں بھول سکتے۔حکومت پنجاب نرسز کے وقار، سہولت، اور پیشہ ورانہ ترقی کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ نرسنگ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، لینگوئج کورسز بھی کرائے جا رہے ہیں اوران کیلئے سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔