Live Updates

آج گورنرہائوس میں افواج پاکستان سے اظہار تشکر کا جشن ہوگا ، گورنرسندھ

گورنرہائوس آنے والوں کو اپنے ہاتھ سے مٹھائی کھلائوں گا ، کامران خان ٹیسوری کا پیغام

پیر 12 مئی 2025 19:14

آج گورنرہائوس میں افواج پاکستان سے اظہار تشکر کا جشن ہوگا ، گورنرسندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج 13مئی کو گورنر ہاؤس میں افواج پاکستان سے اظہار تشکر کا جشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے بھارت کوٴْذلت سے دوچار کرنے کا جشن منائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنیوالی افواج ہمارے سر کا تاج ہیں، شہری اپنے پڑوسی فوجیوں کے گھر مٹھائی،پھولوں کے ہار بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ "آپریشن بٴْنیانٴْ المًرصٴْوص کی کامیابی پر گورنر ہاؤس سندھ سے لے کر کراچی تا اسلام آباد تک جشن کا سماں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج13 مئی کو گورنر ہاؤس آنیوالوں کو اپنے ہاتھ سے مٹھائی کھلاؤں گا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات