
پاک فوج نے جو کام کیا ہے اس سے پوری دنیا میں پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوا ہے،سعید غنی
پیر 12 مئی 2025 19:14

(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اپنے لاڑکانہ کے دورے کے موقع پر آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ارکان سندھ اسمبلی سہیل انور سیال، جمیل سومرو، مئیر لاڑکانہ، منتخب چئرمینز، ڈپٹی کمیشنر لاڑکانہ، محکمہ بلدیات کے افسران و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر سعید غنی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی اسکیموں کو شامل کرنے کے حوالے سے منتخب نمائندوں اور افسران سے تفصیلی بریفنگ لی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تمام وزرا خصوصی طور پر ان وزرا جن کے محکموں کا براہ راست تعلق عوام سے ہے اور وزیر اعلی سندھ و ادی فریال ٹالپور صاحبہ نے ان تمام وزرا کو یہ ہدایات دی ہیں کہ ہم تمام اضلاع میں خود جائیں اور منتخب نمائندوں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے مٹینگ کرکے ان سے تجاویز لیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے جو خود وزیر اعلی سندھ نے اپنی کابینہ کے ارکان کے ساتھ کچھ عرصہ قبل تمام اضلاع کے دورے کے دوران کیا تھا اور ان کی تجاویز لی تاکہ ان مسائل کے حل کے لئے ہم اس کو بجٹ میں شامل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نئی اسکیم شامل نہیں کی گئی تھی اور وہ تجاویز ہمارے پاس ہی رہی اور کوئی نیا منصوبہ گذشتہ مالی سال کے بجٹ میں شامل نہیں ہوسکا تھا۔ سعید غنی نے کہا کہ اس سال کے بجٹ میں ہمارے پاس اتنی گنجائش موجود ہوگی کہ ہم بجٹ میں نئی اسکیموں کو شامل کرسکیں اس لئے ہم۔نے بہتر یہ سمجھا کہ ہم کراچی میں بیٹھ کر ان اسکیموں کے حوالے سے کوئی فیصلہ کریں ہم نے تمام اضلاع میں خود جاکر یہاں کے منتخب نمائندوں اور افسران سے ملاقات کرکے ان اسکیموں پر تفصیلی بریفنگ لے کر جو اسکیمیں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کرنا ہیں ان پر ان سے بات کریں اور مزید دیگر محکموں کے وزرا بھی اسی طرح کے اجلاس منعقد کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ انتخابات سے قبل ہماری حکومت نے گریڈ 1 سے 4 اور 5 سے 15 تک ملازمتیں دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا، آئی بی اے سکھر کے تحت ان امیدواروں کے انٹر اور گریجویشن کے تحت ٹیسٹ بھی کروائے، لیکن اس وقت متحدہ قومی موومنٹ ان ملازمتوں کے خلاف عدالتوں میں چلی گئی اور وہاں سے اسٹے لے لیا اور ان ملازمتوں کو رکوا دیا تھا۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں بیروزگاری ہے اور لوگ پریشان ہیں اس کا بھی ہمیں بخوبی اندازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد دوبارہ ہماری حکومت اللہ کی مدد اور عوام کے ووٹوں کی مدد سے منتخب ہوکر آئی تو ہم نے اس کیس کو عدالتوں میں سامنا کیا، جس کے بعد عدالتوں نے پچھلے عمل کو رد کردیا اور اس عمل کو دوبارہ کرنے کی ہدایات دی۔ اب ہم نے دوبارہ اس پر کام شروع کردیا ہے اس میں سکھر آئی بی اے کے تحت جو گذشتہ ٹیسٹ ہوئے تھے وہ ختم نہیں ہوئے ہیں اور جو امیدوار ان ٹیسٹ میں کامیاب ہوئے ہیں وہ اور اب جو نئے امیدواروں کے ٹیسٹ ہونا ہیں ان کے ٹیسٹ ہوں گے، جس کے بعد جو پرانے ٹیسٹ میں پاس ہوچکیں ہیں اور اب خو نئے ٹیسٹ میں پاس ہوں گے ان تمام کو ان کی قابلیت اور ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق مختلف محکموں میں ملازمتیں حاصل کرسکیں گے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ان کو جلد از جلد ملازمتیں فراہم ہوسکیں۔ ایک اور سوال ہے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ بھارت کی غنڈہ گردی، بدمعاشی اور جنگی جنونیت کے بعد پاک فوج نے جو کام کیا ہے اس سے پوری دنیا میں پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک نیوی کا سر فخر سے بلند ہوا ہے، جس کی مثال پوری دنیا میں کہی نہیں ملتی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جس کو یہ گھمنڈ تھا کہ وہ دنیا کا طاقتور ترین ملک ہے اور شاید وہ اپنے آپ کو سپر پاور سمجھنے لگا تھا اور اس نے اپنی ڈیفنس پر بہت خرچہ بھی کیا ہے، لیکن جب وہ میدان میں آیا تو اس کو معلوم ہوگیا کہ پاکستان کی فوج، فضائیہ اور نیوی ان سے زیادہ قابل بھی ہے اور ان سے زیادہ طاقتور اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ ہماری فوج میں بہادری اور صلاحیتیں بھی ان سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہماری پاک فوج نے نہ صرف بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا بلکہ پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور پوری قوم کو آج یہ اطمینان ہے کہ آج ہم بہت محفوظ ہیں اور ہماری پاک افواج ہماری سرحدوں کی بھی حفاظت کررہی ہیں اور ہمارے ملک میں اگر کوئی حملہ کرے گا تو اس کی بھی حفاظت کرسکتے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ مسائل بہت زیادہ اور وسائل ہمارے پاس کم ہیں اور ہم نے اپنے وسائل میں رہتے ہوئے بہت سے کام شروع کئے ہیں اور ہمیں اس میں ترجعیات طے کرنا پڑتی ہیں کہ پہلے ہمیں کس طرف جانا چاہیے۔ ہم نے صحت کے شعبہ میں بہت کام کیا ہے۔ ہم نے ہائیر ایجوکیشن میں بہت کام کیا ہے، گذشتہ سیلاب میں ہمارے ہزاروں کی تعداد میں اسکولز تباہ ہوگئے اور ان کی عمارتوں کا نقصان پہنچا، جس پر کام کررہے ہیں اور ابھی تک ہم سب کو ٹھیک نہیں کرسکیں ہیں۔ ان سیلابوں سے ہمارا انفراسٹرکچر بہت متاثر ہوا، لاکھوں کی تعداد میں کچے گھر اس سیلاب میں بہہ گئے، ان کے لئے بہت خطیر رقم خرچ ہونا ہے، سندھ حکومت نے دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ان گھروں کی تعمیر کے حوالے سے شروع کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن تھا کہ ان تمام کو نئے اور پکے گھر بنا کر دیں گے۔سعید غنی نے کہا کہ ہم ہر سیکٹر میں کام کررہے ہیں لیکن خدا کی جو مرضی ہوتی ہے اس سے ہم لڑ نہیں سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے بجٹ میں بہت سے نئے منصوبے انشااللہ شروع کرنے جارہے ہیں جس سے مسائل میں بہت حد تک کمی رونما ہوسکے گی۔ پانی کی صوبے میں کمی کے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ پانی کی کمی کا سامنا اس وقت پورے ملک میں ہے اور بھارت نے انڈس واٹر سے پانی بند کرنے کی شرارت کی تھی اس سے پانی کی کمی ضرور ملک بھر میں ہے البتہ سندھ کیونکہ بالکل آخری سرے پر ہے اس لئے یہاں زیادہ کمی کا سامنا ہے۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ جو پانی دستیاب ہے اس کو بہتر انداز میں تقسیم کریں تاکہ اس سے نقصان کم سے کم ہوسکے۔
مزید قومی خبریں
-
بھارتی وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران آف کلر نظر آئے
-
حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کا اعلان
-
لاہور‘ بیوی اوربیٹی کے سرکے بال کاٹنے والا شخص گرفتار
-
افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،خرم نوازگنڈاپور
-
پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں کام جاری رکھے گا، نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ سے ٹیلی فونک گفتگو
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بجٹ تیاریوں ،تشکیل کیلئے کلیدی دفاتر میں چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی
-
تمام محکمے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں، میرسرفرازبگٹی
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کا دورہ
-
نرسنگ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں‘مریم نواز
-
کلمہ حق پڑھنے والوں کے سامنے کافر کبھی کھڑا نہیں ہوسکتا،ثروت اعجاز قادری
-
میئرکراچی نے گلشن حدید میں 29ویں امراض قلب کے یونٹ کا افتتاح کردیا
-
وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.