سيبس یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل کا اجلاس، نصاب کی نظرثانی، تعلیمی پالیسیوں اور ادارہ جاتی فریم ورک کا جائزہ لیا گ

پیر 12 مئی 2025 15:34

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) شہید اللہ بخش سومرو (سيبس) یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیجز، جامشوروکا دوسرا اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارابیلا بھٹو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اکیڈمک کونسل کے اراکین پروفیسر سلیمہ ہاشمی، قیصر کولمبو والا، غلام حیدر داؤد پوتہ، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ سندھ کے نمائندے شاہد نذیر لنڈ، رجسٹرار سيبس یونیورسٹی محمد سلیمان بھٹو، چیئرپرسنز، منتخب اراکین اور یونیورسٹی کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ایجنڈے میں نصاب کی نظرثانی، تعلیمی پالیسیوں، اور ادارہ جاتی فریم ورک کا جامع جائزہ اور منظوری شامل ہے جو یونیورسٹی کی مسلسل تعلیمی افاديت کے لیے ضروری ہے۔

(جاری ہے)

کونسل نے مختلف سالوں کے لیے چاروں شعبوں اور دو پروگراموں کے نصاب کی منظوری دی، جن میں فائن آرٹ، آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ، ٹیکسٹائل، کمیونیکیشن ڈیزائن اور دو پروگرام، انٹريئر اور فیشن ڈیزائن شامل ہیں۔

کونسل نے مختلف پروگراموں کے لیے نظرثانی شدہ نصاب کی منظوری دی اور ان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کونسل نے پالیسی معاملات کا جائزہ لیا اور اس کی منظوری دی جیسے سيبس یونیورسٹی کا وژن اور مشن، کانووکیشن ضابطهء اخلاق 2025 کے لیے بنیادی مسودہ، هيک کی ادارہ جاتی وابستگی کی پالیسی 2024، سٹوڈیو کنڈکٹ پالیسی، ایکسٹرنل ایگزامینر پالیسی، اور جیورر مارکس پالیسی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :