انڈونیشیا ، زائد المیعاد فوجی گولہ بارود تلف کرنے کے دوران دھما کہ، 4فوجیوں سمیت 13 افراد جاں بحق

پیر 12 مئی 2025 16:35

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا میں فوج کی جانب سے زائد المیعاد گولہ بارود کو تلف کرنے کے دوران دھماکے میں 4فوجیوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق انڈونیشیا کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل واہیو یودھیانا نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ دارالحکومت جکارتہ میں پیر کی صبح 9 بج کر 30 منٹ پر گاروت ریجنسی کے ساگارا گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب ٹیم تیسرے سوراخ میں ڈیٹونیٹر تیار کر رہی تھی کہ اس دوران ایک غیر متوقع دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 فوجیوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

انہوں نے کہا کہ فوجی ٹیم نے پہلے تمام آلات کا معائنہ کیا تھا اور تصدیق کی تھی کہ وہ محفوظ حالت میں ہیں۔ مزید برآں ،زائد المیعاد گولہ بارود کو تلف کرنے کے لئے اس جگہ کو معمول کے مطابق استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ تمام متاثرین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مہلک واقعے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :