کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کی جوائنٹ روڈ پر چکن و بیف ڈیلرز کے خلاف کارروائیاں، 2 دکانیں سیل،3 دکاندار گرفتار

پیر 12 مئی 2025 17:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کمیٹی کی ہدایات کے تحت جوائنٹ روڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر 2 دکانیں سیل کر دیں جبکہ 3 دکانداروں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا۔انتظامیہ نے مختلف دکانوں پر چکن اور بیف کی قیمت، وزن اور معیار کا تفصیلی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

یہ کارروائیاں عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کے مقصد سے کی جا رہی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی نگرانی میں روزانہ کی بنیاد پر گروسری سٹورز، قصابوں، بیکریوں اور دیگر خوردونوش کی اشیاء فروخت کرنے والے کاروباری حضرات کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :