آزاد کشمیر کے تمام سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کو دوبارہ کھولنے کے احکامات جاری

پیر 12 مئی 2025 18:17

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) آزاد کشمیر بھر کے جملہ تعلیمی ادارے ( پرائیویٹ و سرکاری ) 13 مئی 2025 سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم ایلیمنٹری سکولز کی جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق منگل سے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔