سیالکوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں،رواں ماہ 156 اشتہاری گرفتار

پیر 12 مئی 2025 18:17

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے رواں ماہ 156 اشتہاری ملزمان گرفتار کیے۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے رواں ماہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے رواں ماہ سنگین مقدمات میں مطلوب و ملوث 156 اشتہاریوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔ اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہے اور ضلع بھر میں امن وامان قائم رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :