وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کا دورہ

پیر 12 مئی 2025 22:40

وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔پرنسپل و ایم ایس نے طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت نے فیکلٹی سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز کا دورہ کر کے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور سردار فتح محمد بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایم ایس نے بریفنگ دی۔خواجہ سلمان رفیق نے نئے مدر اینڈ چائلڈ بلاک کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا۔متعلقہ حکام نے اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ مختلف سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پنجاب کی عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔