Live Updates

ٹیکس گزار اور محکمہ میں اعتماد کا فقدان ہے جسے دور کیا جانا چاہیے‘امجد جاوید ہاشمی

پیر 12 مئی 2025 22:48

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء) ایوان تجارت وصنعت ملتان میں پری بجٹ سیمینار ٹیکس معاون اور آڈیٹر امجد جاوید ہاشمی نے تفصیلی خطاب کیا ایوان کے سینیئر ممبران سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ممبران نے شرکت کی پوسٹ بجٹ سیمینار بھی منعقد ہو گا،ایوان تجارت و صنعت ملتان میں آمدہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے ایک پری بجٹ سیمینار منعقد ہوا سیمینار کا مقصد آمدہ بجٹ کے لیے ایوان تجارت و صنعت ملتان کی جانب سے حکومت کو بھجوائی جانیوالی تجاویز کی تیاری تھی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ٹیکس معاون اور آڈیٹر امجد جاوید ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس گزار اور محکمہ میں اعتماد کا فقدان ہے جسے دور کیا جانا چاہیے ہمارے ملکی کی کاروباری برادری معاشی مجاہد ہے انکی مشکلات مسائل کو سامنے رکھ کرمعاشی پالیسیاں مرتب کی جانی چاہیں جبکہ انٹر پرینورز ملکی اکانومی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ہماری ٹیکس پالیسی جبر اور قہر پر مشتمل ہوتی ہے اعتماد پر نہیں انہوں نے کہا کہ انٹر پرینورزکے لیے ایک کروڑ سے ذائد آمدنی پر 10فیصد ٹیکس عائد کرنا سراسر ظلم و ذیادتی ہے جس پر ترمیم کی ضرورت ہے ہماری ٹیکس پالسیی ہمارہ مائیکرو،سمال اور میڈیم انٹر پرائززکی ضروریات کو اجاگر نہیں کرتی اور یہ پالیسیاں ایف بی آر بنا رہا ہے جس میں سماجی حقائق کا ادراک نہیں انہوں نے کہا کہ ٹیکس پالیسی زمینی حقائق اور کاروباری طبقہ کی مشاورفت سے بنائی جاانی چاہیے تاکہ انکے مسائل اور مشکلات کو مد نظر رکھا جا سکے دنیا بھر میں سیلز پر نہیں انکم ٹیکس پر ریونیو ٹارگٹ پورے کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ریجنل سطح پر ٹیکس تنازعات کے حل کے لیے کمیٹیاں ہونی چاہیں قائمقا م صد ر ایوان محسن خواجہ نے کہا کہ ایف بی آر ہمہ قسم پالیسی کی تیاری،نفاذ یا ایس آر او جاری کرنے سے قبل ماضی کی طرح اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اعتماد کی فضاء قائم کی جائے کاروباری طبقہ کو ودہولڈنگ ایجنٹ بنا دیا گیا ہے اس قسم کی پالیسیاں ختم کی جائیں اور زراعت کو انڈسٹری کا درجہ دے کر ویسی ہی سہولیات دین جانی چاہیں تاکہ زراعت جو انڈسٹری کی بنیاد ہے زبوں حالی سے نکلے ایوان کی ٹیکسیشن سب کمیٹی کے کنوینئر طلعت جاوید نے کہا کہ ہر شعبہ سے بجٹ تجاویز لی جا رہی ہیں علاقائی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اسی کی بنیاد پر بجٹ تجاویز حکومت کو بھجوائیں گے اور پوسٹ بجٹ سیمینار بھی منعقد کرائیں گے سیمینار میں نائب صدر ایوان اظہر جاوید بلوچ،میاں تنویر اے شیخ،خواجہ محمد یوسف،میاں فرید مغیث شیخ،ملک اسرار اعوان،میاں راشد اقبال،خواجہ عثمان،شیخ محمد عاصم سعید،محمدیونس غازی،محمد شفیق،سہیل طفیل،نوید اقبال چغتائی،ظفر اقبال صدیقی،ربنواز ملک،سید افتخار علی شاہ،خواجہ محمد علی،احمد رضا اور دیگر نے شرکت کی
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات