Live Updates

قومی کمیشن برائے انسانی حقوق، فیڈرل پبلک سروس کمیشن اورسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ششماہی رپورٹ سمیت کئی رپورٹس قومی اسمبلی میں پیش

پیر 12 مئی 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق، فیڈرل پبلک سروس کمیشن اورسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ششماہی رپورٹ سمیت کئی رپورٹس پیش کردی گئیں۔پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹیں برائے سال 2023اورسال 2024ایوان کے سامنے پیش کیں۔

پارلیمانی سیکرٹری خزانہ سعدوسیم نے ششماہی بجٹ جائزہ رپورٹ برائے سال 2024-25ایوان میں پیش کی۔ پارلیمانی سیکرٹری سعد وسیم نے پاکستان کی معیشت کی صورتحال پرسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ششماہی رپورٹ برائے سال 2024-25ایوان میں پیش کی۔پارلیمانی امورکے وفاقی وزیرڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2023ایوان میں پیش کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے یکم جولائی 2024سے 31دسمبر2024تک کی مدت میں قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ منزہ حسن نے یکم جولائی 2024سے 31دسمبر2024تک کی مدت میں قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے یکم جولائی 2024سے 31دسمبر2024تک کی مدت میں قائمہ کمیٹی برائیریلویز کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

مہیش کمارمہلانی نے یکم جولائی 2024سے 31دسمبر2024تک کی مدت میں قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت خدمات کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ سیدحفیظ الدین نے یکم جولائی 2024سے 31دسمبر2024تک کی مدت میں قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ عظیم الدین زاہد نے یکم جولائی 2024سے 31دسمبر2024تک کی مدت میں قائمہ کمیٹی برائے تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

محمدادریس نے یکم جولائی 2024سے 31دسمبر2024تک کی مدت میں قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ وزیرپارلیمانی امورڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے یکم جولائی 2024سے 31دسمبر2024تک کی مدت میں قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارکی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔شاکربشیراعوان نے یکم جولائی 2024سے 31دسمبر2024تک کی مدت میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات