سینٹرزانسپکٹر امتحانات انٹرمیڈیٹ پروفیسرعبید اللہ رودینی کاامتحانی مرکز خضدار کا اچانک دورہ

پیر 12 مئی 2025 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) سینٹرز انسپکٹرز امتحانات انٹرمیڈیٹ پروفیسر عبید اللہ رودینی نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران امتحانی مرکز تحصیل کرخ خضدار کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے امیدواروں کی امتحانی سلپس چیک کیں اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے امتحانی مرکز کے انچارج محمد علی مینگل اور دیگر عملے سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ امتحانی ماحول کو مکمل طور پر شفاف پرامن اور نقل سے پاک رکھا جائے ،انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور غیر قانونی ذرائع سے امتحان دینے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔