ملتان،ریلوے اسٹیشن بدھ کے نزدیک 5لاکھ روپے مالیت کی ریلوے زمین واگزار کروا لی گئی

پیر 12 مئی 2025 22:55

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایات پر ریلوے ملتان ڈویژن نے ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن بدھ کے نزدیک 5لاکھ روپے مالیت کی ریلوے زمین واگزار کروا لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی کی قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی سخت ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ذوالفقار شیخ کی سربراہی میں ریلوے انتظامیہ ملتان ڈویژن نے ریلوے اسٹیشن بدھ ناجائزقابضین کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا ۔

آپریشن میں اے ایس آئی تصور حسین انچارج چوکی ریلوے پولیس محمود کوٹ ، مبشر رحمن IOWریلوے مظفر گڑھ ، حافظ محمد مجاہد AWI ریلوے مظفر گڑھ و نفری ریلوے پولیس اور ریلوے ملازمان نے حصہ لیا۔ دوران آپریشن 5مرلے رہائشی ریلوے اراضی مالیتی 5لاکھ روپے واگزار کرائی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان ذولفقار علی شیخ نے کہا کہ ملتان ڈویژن میں قبضہ مافیا سے ایک ایک انچ ریلوے زمین و واگزار کروائیں گے۔