وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کادنیا ٹی وی کے رپورٹر حسن بٹ کے والدکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 13 مئی 2025 00:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دنیا ٹی وی کے رپورٹر حسن بٹ کے والد اور این این آئی نیوز ایجنسی کے بیورو چیف دانیال بٹ کے چچا محمد علی بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔