ڈسٹرکٹ پولیس حب میں عرصہ دراز سے ترقی کے منتظر کانسٹیبلان کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

منگل 13 مئی 2025 00:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس حب میں عرصہ دراز سے ترقی کے منتظر کانسٹیبلان کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ڈسٹرکٹ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں ایس ڈی پی او حب امام یعقوب بلوچ، ایس ڈی پی او وندر محمد جان ساسولی، آفیسر سپرٹنڈنٹ عبدالجبار زہری، اے ایس آئی نصیر احمد مینگل اور ریڈر محمد حنیف خان شامل تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع حب کے 30 کانسٹیبلان کی ہیڈکانسٹیبل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی ،یہ پہلا موقع ہے کہ ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری کی جانب سے 30 ملازمین کو بیک وقت ترقی دینے کے احکامات جاری کئے گئے،جو محکمہ پولیس کے اندر میرٹ، شفافیت اور پیشہ ورانہ کارکردگی کے فروغ کی عملی مثال ہے۔ اس موقع پر ایس پی حب نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دی اور اْمید ظاہر کی کہ وہ مزید جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :