ڈپٹی کمشنر جعفرآبادکا بوائز اور گرلز سیکشنز کے امتحانی مراکز کا دورہ

منگل 13 مئی 2025 00:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے انٹرمیڈیٹ کے جاری امتحانات کے سلسلے میں پیر کے روز بوائز اور گرلز سیکشنز کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے امتحانی مراکز میں انتظامات، سیکیورٹی اور طلبا کو فراہم کی گئی سہولیات کا معائنہ کیا اور تمام متعلقہ عملے سے امتحانات کی شفافیت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر انہوں نے نگران عملے کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ نقل کے رجحان کی مکمل بیخ کنی کے لیے سخت اقدامات کئےجائیں تاکہ طلبا کو نقل جیسے غیر قانونی عمل سے دور رکھا جا سکے اور امتحانات کو شفاف اور میرٹ پر مکمل کیا جا سکے۔