خیبر پختونخوا میں 50 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں،صوبائی محکمہ تعلیم

منگل 13 مئی 2025 11:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) پشاور میں 8لاکھ سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔صوبائی محکمہ تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق،صوبہ بھر میں صوبائی حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود خیبر پختونخوا میں تقریباً 50 لاکھ بچے اسکول نہیں جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی محکمہ تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق،37 فیصد بچے تعلیم سے محروم ہیں، جو کہ 49 لاکھ 20 ہزار بنتے ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پشاور میں 8 لاکھ سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جبکہ کولئی پالس کوہستان میں سب سے زیادہ تعداد ہے، یعنی 80 ہزار 333 بچے سکول نہیں جا رہے۔

مزید یہ کہ لوئر کوہستان اور اپر کوہستان میں 79 فیصد بچے سکول نہیں جا رہے، جبکہ اپر چترال میں یہ شرح سب سے کم ہے، یعنی صرف 10 فیصد بچے سکول سے باہر ہیں۔رواں سال 10 لاکھ بچوں کو سکول میں لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جو ابھی تک پورا نہیں کیا جا سکا۔

متعلقہ عنوان :