ڈی پی اوکا اچانک دورہ ،ناقص کارکردگی پر محرر معطل

عدم ریکارڈ اور صفائی کے ناقص انتظامات تھے، ایس ایچ او سے اظہار وجوہ طلب

منگل 13 مئی 2025 13:09

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے تھانہ ستگھرہ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے عدم تکمیل ریکارڈ اور ناقص صفائی پر محرر تھانہ کو معطل کر کے چارج شیٹ کر دیا، مزید برآں، ایس ایچ او ستگھرہ سے ناقص سپرویزن پر اظہار وجوہ طلب کر لیا، دورانِ دورہ، انہوں نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات اور دیگر تمام متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور شہریوں سے ان کے مسائل دریافت کیے، جس کے بعد قانونی حل کے لیے احکامات جاری کیے، ڈی پی او نے اشتہاری مجرمان اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کا حکم دیا، انہوں نے کہا کہ تھانوں کے اچانک دوروں کا مقصد پولیس افسران کی کارکردگی کو جانچنا اور استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :