ایم ایس کی متنازعہ تقرری پر سول سوسائٹی میں ناراضگی ہے، ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، وائس چیئرمین کینٹ بورڈ

منگل 13 مئی 2025 13:43

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) وائس چیئرمین کینٹ بورڈ ایبٹ آباد فواد علی جدون نے کہا ہے کہ ایم ایس کی متنازعہ تقرری پر کچھ دنوں سے تنازعہ جاری ہے جس کی وجہ سے سول سوسائٹی میں ناراضگی ہے، ہم اس معاملہ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم اپنے لوگوں کے ساتھ ہیں،کچھ لوگوں کے خلاف الزامات ہیں کہ انہوں نے عوامی جذبات کے خلاف کام کیا جو سول سوسائٹی میں تحریکوں کے پھٹنے کا سبب بنتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب انہیں امید ہے کہ مسئلہ مل جل کرحل کیا جائے گا۔ ہم شہریوں کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں، شہر کی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا چاہئے ، امید ہے جلد اس مسئلہ کو حل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :