Live Updates

سپریم کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار پرویز اقبال اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے

بدھ 14 مئی 2025 19:33

سپریم کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار پرویز اقبال اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے ڈپٹی رجسٹرار پرویز اقبال اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار پرویز اقبال کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سپریم کورٹ میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈپٹی رجسٹرار پرویز اقبال کو الوداع کیا اور سپریم کورٹ کے لئے ان کی دیرینہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

چیف جسٹس نے انہیں یادگاری تحفہ پیش کیا اور ان کی صحت مند اور خوشحال زندگی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔تقریب میں جسٹس جمال خان مندوخیل ،جسٹس محمد علی مظہر اور رجسٹرار سپریم کورٹ محمد سلیم خان کے علاوہ سپریم کورٹ کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات