Live Updates

مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر جمعیت علماء اسلام کی جانب سے سکھر میں بھی یوم فتح مبین مکمل جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا

بدھ 14 مئی 2025 20:17

مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر جمعیت علماء اسلام کی جانب سے سکھر میں ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کی ہدایات پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میںبھی آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئی(یوم تشکر)یوم فتح مبین مکمل جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام یونٹ شہید اسلام قریشی گوٹھ سکھر کے زیر اہتمام جامعہ قاسم العلوم محمودیہ میں اپنی بہادر افواج سے اظہار یکجہتی اور شہداء کے ل،ْے ختم القرآن کا اہتمام کیا گیا ، یکجہتی( یوم تشکر ) و دعائیہ تقریب میں جے یو آئی رہنما و جامعہ قاسم العلوم محمودیہ کے حافظ غلام اللہ بروہی ، قاری غلام معاویہ سکھر وی ، قاری مسرور بلو چ ، غلام محی الدین قریشی سمیت مدرسہ ہذاہ کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطابات کے دوران حافظ غلام اللہ بروہی و دیگر علماء کرام نے افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش و شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وطن عزیز کے استحکام کیلئے دعا فرمائی ، شرکاء طلباء کی جانب سے پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے رکھے تھے ، خطابات میں مذکورہ علماء کرام کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے اگر اس نے پاکستان پردوبارہ جارحیت کی کوشش کی تو اسے پاکستان کی افواج کی جانب سے ایک بار پھر منہ توڑ جواب دیا جائیگا ہم ماضی کی طرح افواج پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ ملک کی حفاظت کیلئے تیار ہیں اور وطن عزیز کی حفاظت کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے پاکستان کی بہادر افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیکر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ہم بحیثیت قوم اپنی پاک افواج کے ساتھ ایک پلٹ فارم پر کھڑے ہیں ، علماء کرام کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت سے مودی حکومت کا سفاک چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے عالمی قوتوں کو اس کا نوٹس لینا چاہئے ، انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پوری قوم اپنی بہادر افواج کیساتھ کھڑی ہے اور اگر ہماری ضرورت پڑے گی تو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اور دشمنوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات