Live Updates

بانی پی ٹی آئی معاف کرنے اور مذاکرات کے لیے تیار ہیں، علی امین گنڈا پور

بدھ 14 مئی 2025 22:29

بانی پی ٹی آئی معاف کرنے اور مذاکرات کے لیے تیار ہیں، علی امین گنڈا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی معاف کرنے اور مذاکرات کے لیے تیار ہیں، موجودہ سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرول رہائی کے لیے بھی درخواست زیر سماعت ہے، اور تمام آئینی راستے اپنائے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ہفتے ملاقات کا عدالتی حکم موجود ہے، لیکن اس پر عمل نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ قریب ہے، سیکیورٹی اور دیگر اہم معاملات پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ضروری ہے، ملاقات سے روکنا بہت بڑی زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجٹ آنے والا ہے اور اس کے لئے پارٹی کے سربراہ سے ملاقات ضروری ہے، بجٹ میں ان کے ویڑن کے لئے ان سے ملاقات ہونی چاہئے ،ہمیں ملنے نہیں دیا جا رہا،پوری قوم جانتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ذاتیات کی جا رہی ہیں، جو لوگ ہٹ دھرمی کر کے انا کا مسئلہ بنا رہے ہیں وہ پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ملک میں الیکشن چوری ہوا، پارٹی رہنماوں اور ورکرز پر تشدد کیا گیا ملک میں انصاف نہیں مل رہا، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہونے سے سرمایہ کاری نہیں آرہی بانی پی ٹی آئی کے دور میں دہشت گردی کم تھی، پی ڈیٰ ایم کے دور میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات