
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ماسکو کی گرینڈمسجد کے نائب مفتی روحجان آبیزوف سے ملاقات کی ، بین المذہب ہم آہنگی کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال
بدھ 14 مئی 2025 19:28

(جاری ہے)
انہوں نے ایک عالمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا جس میں مذہبی علماءاور ادارے شامل ہوں تاکہ اجتماعی دانش، بین المذاہب ہم آہنگی اور جامع تعلیم کے ذریعے اس بیانیے کو موثر اجاگر کیا جا سکے۔
انہوں نے روس کے متنوع مذہبی اور نسلی منظرنامے میں رواداری کو فروغ دینے میں گرینڈ مسجد کی قیادت کو سراہا اور پاکستان کی بین المذاہب مکالمے، تنوع پسندی اور روحانی افہام و تفہیم کے لئے وابستگی کا اعادہ کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بچوں کو ابتدائی عمر میں ہی تعلیم و تبلیغ کے ذریعے زندگی کے اصل حقائق انسانیت،محبت ،رواداری سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایسے وقت میں جب انتہا پسند نظریات اور ثقافتی اجنبیت عالمی استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہیں ،نوجوان نسل کی بہتر تعلیم و تربیت اور اعتدال و اتحاد کی اقدار کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔ ڈپٹی گرینڈ مفتی نے بتایا کہ روس میں 25 لاکھ مسلمان پرامن زندگی گزار رہے ہیں اور صدر پیوٹن خود بین المذاہب ہم آہنگی اور تمام قومیتوں کے حقوق میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کی اسلامی نظریاتی کونسل او ربڑے مفتی کے دفاتر کے درمیان ادارہ جاتی روابط کی تجویز پیش کی اور علمی تبادلے، روحانی تعلیم اور نوجوانوں تک رسائی جیسے مشترکہ اقدامات کی تجویز دی تاکہ مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی عالمی مسلم شناخت کو فروغ دیا جا سکے۔بھائی چارے اور ثقافتی قربت کے جذبے کے فروغ کےلئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے روس کے بڑے مفتی کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی تاکہ مذہبی ہم آہنگی، روحانی تعاون اور عوامی روابط کو مزید فروغ دیا جا سکے۔دریں اثنا چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے دورہ روس کے دوران روس کے ایک اہم ٹیلی ویزن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دونوں پارلیمانوں کے درمیان روابط وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مستحکم ہو رہے ہیں اعلی سطح پر وفود کا تبادلہ مسلسل جاری ہے۔ بطور سابق سپیکر قومی اسمبلی، بطور سابق وزیراعظم اور اب بطور چیئرمین سینیٹ میرا یہ مشاہدہ رہا ہے کہ عوامی سطح پر روابط انتہائی اہم ہیں۔ ایوان بالا میں پاکستان روس فرینڈ شپ گروپ تشکیل دیا جا چکا ہے،روس کے ساتھ ہمارے قدیم اور تاریخی نوعیت کے تعلقات ہیں،تاریخی اور ثقافتی مماثلتیں پائی جاتی ہیں۔ روس کی فیڈریشن کونسل اور پاکستان کے ایوان بالا کے مابین پہلے سے ہی ایک ایم او یو پر دستخط ہو چکے ہیں۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے مابین توانائی، گیس ،دفاع، سکیورٹی کے شعبے، ثقافت ،نوجوانوں کے وفود کے تبادلوں اور دیگر دوسرے اہم شعبوں میں باہمی تعاون موجود ہے۔تجارت کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تجارت کا حجم مزید بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ ایس سی او، ای سی او اور دیگر سطح پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ایم او یوز پر دستخط کئے ہیں جن کا مقصد تجارتی سرگرمیوں کا فروغ ہے۔ انہوں نے روڈ اور ریل نیٹ ورک کے ذریعے رابطوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صدر پیوٹن کا بھی وژن ہے، اقوام متحدہ میں دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے 80 سال مکمل ہونے پر ایک قرارداد منظور کی،قرارداد میں پاکستان کا اہم کردار رہا۔بعد ازاں پارلیمانی سفارت کاری کے فروغ کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے سرکاری دورہ ماسکو کے دوران روسی فیڈریشن کی سٹیٹ ڈوما کے فرسٹ ڈپٹی سپیکر الیگزینڈر زوخوف سے ملاقات کی۔ اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں روسی پارلیمان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک تھے، جو موجودہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے دور میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے روسی قانون ساز ادارے کے وسیع البنیاد عزم کی ترجمان ہیں ۔ ملاقات میں خطے میں استحکام سے متعلق مشترکہ خدشات، بالخصوص پاک ۔بھارت کشیدگی اور افغانستان میں جاری بحران اور جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لئے ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ نے افغانستان میں انسانی بنیادوں پر فوری اقدامات اور ہندوستان کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انصاف و امن کے لئے پاکستان کے اصولی ترجمانی کی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ افغانستان کے عوام کو صرف زندہ رہنے کا حق نہیں، بلکہ وقار، تعلیم، معاشی مواقع بھی حاصل ہونے چاہئیں، کشمیری عوام کو خاموشی اور جبر کے سائے میں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے خطے میں اسلامو فوبیا، ریاستی سرپرستی میں سنسرشپ، اور انتہاپسندی کے بڑھتے ہوئے رجحانات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور دنیا بھر کے پارلیمنٹرینز پر زور دیا کہ وہ امن، بقائے باہمی اور بین الاقوامی قانون کے اجتماعی محافظ بنیں۔ انہوں نے نفرت انگیز بیانئے کا مقابلہ کرنے اور تہذیبوں کے مابین پل بنانے کے لئے مستقل پارلیمانی روابط کی حمایت کی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان بالاءاور روسی فیڈریشن کی فیڈریشن کونسل (ایوان بالا) کے درمیان طویل مدتی پارلیمانی تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت اور عمل درآمد کے پروٹوکول پر دستخط ہو چکے ہیں ۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ اسٹیٹ ڈوما (ایوان زیریں) کا کردار پاکستان-روس تعلقات سے متعلق وسیع تر قانون سازی اور عوامی بیا نیے کی تشکیل میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ ملاقات کے دوران بین الاقوامی پلیٹ فارمز جیسے بین الپارلیمانی یونین، ایشیائی پارلیمانی اسمبلی اور شنگھائی تعاون تنظیم میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہواجہاں دونوں ممالک کثیر القطبی نظام، جامع ترقی اور ثقافتی سفارتکاری کے لئے کوشاں ہیں۔چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ روس میں پاکستان کے سفیر خالد محمود جمالی ،چیئرمین سینیٹ کے مالیاتی مشیر اعزاز خان اور مقامی سفارتخانہ کے عملے کے ارکان موجود تھے۔
مزید قومی خبریں
-
مسلم ممالک نیٹو کی طرز پر فوجی اتحاد تشکیل دیں: سراج الحق
-
پاک فوج نے اپنے سے بڑے دشمن کو شکست دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، مریم نوازشریف
-
بانی پی ٹی آئی معاف کرنے اور مذاکرات کے لیے تیار ہیں، علی امین گنڈا پور
-
بھارت پر حملے سے قبل سپہ سالار نے نماز فجر کی امامت کروائی، یہ لمحات رقت آمیز تھے، خواجہ آصف
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کی ملاقات
-
پیپلزپارٹی کے یوم تشکر کی مرکزی تقریب (کل) سی وی پر یادگار پاکستان پرہوگی ،سعید غنی
-
مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر جمعیت علماء اسلام کی جانب سے سکھر میں بھی یوم فتح مبین مکمل جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا
-
پاکستان کی سمندری معیشت سالانہ 100 ارب ڈالر کما سکتی ہے،وزیر بحری امور
-
سپریم کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار پرویز اقبال اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ماسکو کی گرینڈمسجد کے نائب مفتی روحجان آبیزوف سے ملاقات کی ، بین المذہب ہم آہنگی کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
مئی جلائو گھیرائو مقدمات،شاہ محمود قریشی ذاتی حیثیت میں طلب
-
واہگہ اٹاری پوسٹ، پاکستان اور بھارت میں ایک ایک قیدی کا تبادلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.