Live Updates

پاک فوج نے اپنے سے بڑے دشمن کو شکست دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، مریم نوازشریف

ہم نے جنگ ہی نہیں جیتی بلکہ آنیوالی نسلوں کا مستقبل محفوظ کیا ، قوم نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے رد کر کے دفن کر دیا ، تقریب سے خطاب

بدھ 14 مئی 2025 22:42

پاک فوج نے اپنے سے بڑے دشمن کو شکست دے کر قوم کا سر فخر سے  بلند کردیا، ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء) وز یر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے اپنے سے بڑے دشمن کو شکست دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ، فضائیہ کے شائینوں نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا ۔ ہم نے جنگ ہی نہیں جیتی بلکہ آنیوالی نسلوں کا مستقبل محفوظ کیا ہے ۔ قوم نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے رد کر کے دفن کر دیا ۔

پاک فوج اور قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہوے ۔ فیصل آباد میںسی ایم پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام و ہونہار اسکالرشپ فیز 2 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا جنگ کی وجہ سے یہ ایونٹ ملتوی ہوا تھا ۔ آج دوبارہ اس تقریب کے انعقاد پر ہم سب بہت خوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خوشی آ ج اس لحاظ سے دگنی ہے کہ ہم نے اپنے دشمن کو شکست دی ہے ۔

(جاری ہے)

جس دشمن سے ہمارا مقابلہ تھا وہ ہم سے وسائل اور دفاعی طاقت کے لحاظ سے بڑا تھا تاہم سلام ہے اس سپہ سالار اور پوری پاک فوج کو جس نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیکر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔ افواج پاکستان نے یہ جنگ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی ۔ ہم سب کو فوج پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا ہم نے یہ صرف جنگ نہیں جیتی بلکہ آنیوالی نسلوں کا مستقبل محفوظ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا پاک فضائیہ کے شائینوں نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا ۔ جس رافیل کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اسکو کوئی ہلا تک نہیں سکتا اسکو چند سیکینڈز میں تباہ کر کے رکھ دیا ۔ انہوں نے کہا نفرت اور تقسیم سیکھانے والے نا کام ہو گئے ۔ ہم نے متحد ہو کر ملک وقوم کی خدمت کی ۔ آپ لوگوں کو نفرت سکھائی جا رہی تھی کہ اداروں پر حملہ کرو ۔

نو مئی کو جس ائرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا آج اسی ائر فورس نے رافیل کو مار گرایا ۔ جے ایف تھنڈر طیارہ ہمارا غرور بن گیا ۔ انہوں نے کہا ً شہدا کی یادگاروں کی مخصوص ٹولے نے بیحرمتی کی ۔ ہماری فتح کی علامت یا دگاروں کو نا عاقبت اندیشوں نے تباہ کر دیا ۔ وردی کی تضحیک ہم نہیں بھولے ۔ آج اسی وردی وا لوں نے دس مئی کا مقابلہ چھ زیرو سے جیتا ہے ۔

نواز شریف کا یہ جملہ یاد رکھنا ہم نو مئی نہیں دس اور اٹھائیس مئی والے لوگ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ڈ ٹ کر ایٹمی دھماکے کئے ، جے ایف تھنڈرز کئی سال پہلے نواز شریف نے بنوائے تھے، ان جہازوں پر نواز شریف کی تصویریں بھی لگی ہیں، ان کے بعد آنے والے حکمرانوں نے نواز شریف کے بنائے ہوئے منصوبوں پر اپنی تصویریں لگوائیں اور کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا جنگ میں فتح قربانیوں سے نصیب ہوتی ہے ۔ نوجوانوں سے کہتی ہو ں کہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آنا ۔ آپ نے نفرت یا کسی کے اقتدار کی ہوس کا نشانہ نہیں بننا ۔ آپ نے کیلوں والے ڈنڈے کبھی نہیں اٹھانے ۔ پنجاب کے نوجوان بیٹے اور بیٹیاں اپنے ملک کے ساتھ ہیں یہ آپ نے ثٖابت کر دیکھایا ۔ انہوں نے کہا کیلوں والے ڈنڈے اور پٹرول بم میرے بچوں کے ہاتھ میں ا چھے نہیں لگتے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی آئی ہے ۔ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ انہوں نے فیصل آباد میں بھی جلد میٹرو چلانے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا اللہ تعالی کی مدد کبھی بد نیتوں پر نہیں آتی ، ٹو ٹی بکھری اور ایک دوسرے کا گریبان پکڑنے والی قومیں کبھی سرخرو نہیں ہوتیں
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات