نوشہرہ ورکاں، اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی کم پیمائش پر پٹرول پمپ LPG ریفلنگ سنٹر سیل، مالک گرفتار

منگل 13 مئی 2025 14:44

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے پٹرولیم مصنوعات کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ایک پٹرول پمپ پر دوران پیمائش مقدار کم ہونے پر پٹرول پمپ کو سیل کر دیا گیا اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے دوران چیکنگ غیر قانونی گیس ری فلنگ ایجنسی پر ریڈ کیا۔ مشین اور سلنڈر قبضہ میں لے لئے،دوکان سیل کر کے دوکاندار کو گرفتار کر لیا اور انکا کہنا ہے کہ پیمائش میں ڈنڈی مار کر روزی حرام کمانا کہاں کی انسانیت ہے ۔

متعلقہ عنوان :