Live Updates

پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے

اتوار 17 اگست 2025 20:50

پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ 26 جون سے اب تک پاکستان بھر میں بارش سے متعلقہ واقعات میں 392 مردوں سمیت کم از کم 657 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ 929 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔یہ ہلاکتیں مون سون کی بارشوں، تیز سیلابوں اور متعدد علاقوں کو متاثر کرنے والے متعلقہ خطرات کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔

این ڈی ایم اے نے کہا کہ وہ صوبائی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں بحالی اور بچاؤ کی کوششوں کو تیز کیا جا سکے۔سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 26 جون سے بارش سے متعلقہ واقعات میں قومی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 657 ہو گئی ہے، خیبرپختونخوا میں زیادہ تباہی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ملک گیر ہلاکتوں میں سے 171 بچے، 94 خواتین اور 392 مرد شامل ہیں۔

صرف خیبر پختونخوا میں 390 اموات ہوئیں، جن میں 288 مرد، 59 بچے اور 43 خواتین شامل ہیں جو کہ موسمی بارشوں اور متعلقہ خطرات سے صوبے کے غیر متناسب خطرے کی نشاندہی کرتی ہے۔ پنجاب میں 26 جون سے اب تک بارش سے متعلقہ واقعات میں 164 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ہلاکتوں میں سب سے زیادہ حصہ بچوں پر مشتمل ہے۔ صوبے میں 63 مرد اور 31 خواتین کے ساتھ 70 بچوں کی اموات کی اطلاع زیادہ تر غیر محفوظ اور نشیبی علاقوں میں ملی۔

سندھ میں مون سون سے 28 اموات ریکارڈ کی گئیں، جن میں 14 بچے، 10 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔ حکام نے ہائی رسک زونز کے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں کیونکہ موسمی حالات غیر متوقع ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بلوچستان میں 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 11 بچے، 5 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔ گلگت بلتستان میں مرنے والوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے جن میں 18 مرد، 6 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔

بلوچستان میں 20 ہلاکتیں ہوئیں جن میں 11 بچے، 5 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔گلگت بلتستان میں 32 اموات ریکارڈ کی گئیں جن میں 18 مرد، 8 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں 15 ہلاکتیں ہوئیں جن میں 5 بچے، 5 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں۔اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) میں بارش سے متعلقہ واقعات میں مزید 8 اموات ہوئیں جن میں 4 بچے، 3 مرد اور 1 خاتون شامل ہیں۔

پاکستان بھر میں سیلاب سے متعلق حالیہ واقعات میں کل 929 افراد زخمی ہوئے، جن میں مرد 437 مرد، 256 بچے اور 236 خواتین شامل ہیں ۔ پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں 582 افراد زخمی ہوئے، جن میں 225 مرد، 182 خواتین اور 175 بچے شامل ہیں۔ دریں اثناء خیبرپختونخوا میں 245 زخمیوں کی اطلاع ملی، جن میں 161 مرد، 45 بچے اور 39 خواتین شامل ہیں۔سندھ میں 40 افراد زخمی ہوئے جن میں 27 بچے، 7 مرد اور 6 خواتین شامل ہیں۔

بلوچستان میں 4 افراد زخمی ہوئے جن میں 2 مرد، 1 خاتون اور 1 بچہ شامل ہے۔گلگت بلتستان میں 31 افراد زخمی ہوئے جن میں 27 مرد، 3 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر سے اب تک 24 زخمیوں کی اطلاع ملی ہے جن میں 15 مرد، 6 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں 3 افراد زخمی ہوئے جن میں 2 بچے اور 1 خاتون شامل ہیں۔395
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات