صوبائی حکومت سے اظہار ہمدردی،جلد خیبر پختونخوا کا دورہ کروں گا، گورنر سندھ

خیبرپختونخوا میں سیلاب سے سیکڑوں اموات اور انفرااسڑکچر کی تباہی پر افسوس ہے،سکھرمیں گفتگو

پیر 18 اگست 2025 12:18

صوبائی حکومت سے اظہار ہمدردی،جلد خیبر پختونخوا کا دورہ کروں گا، گورنر ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ وہ خیبر پختونخوا کا جلد دورہ کرکے صوبائی حکومت سے اظہار ہمدردی کریں گے۔

(جاری ہے)

سکھر میں گفتگو میں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سیلاب سے سیکڑوں اموات اور انفرااسڑکچر کی تباہی پر افسوس ہے۔