اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع

منگل 13 مئی 2025 14:48

اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی جناح ہاوس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کے الزام میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت میں 16 جون تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے مختصر سماعت کی جبکہ بعد ازاں ایڈمن جج منظر علی گل نے بھی کیس سماعت کی۔عبوری ضمانتوں کی معیاد مکمل ہونے پر اسد عمر اپنے وکیل رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئے۔