محکمہ انڈسٹریز، کامرس اینڈ لیبر گلگت بلتستان نے پاک چین بارڈر پاس بزنس رجسٹریشن پورٹل کا آغاز کر دیا

منگل 13 مئی 2025 14:53

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) محکمہ انڈسٹریز، کامرس اینڈ لیبر گلگت بلتستان نے پاک چین تجارت سے وابستہ کاروباری افراد کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے بارڈر پاس بزنس رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پورٹل کا افتتاح کر دیا ۔ اس آن لائن پورٹل کے ذریعے تاجر اب گھر بیٹھے اپنی رجسٹریشن کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر انڈسٹریز، کامرس اینڈ لیبر شاہد علی نے اس سہولت کا اجرا ءکیا۔

اس پورٹل کا مقصد رجسٹریشن اور بارڈر پاس کے اجرا ءکے عمل کو مؤثر، مربوط اور شفاف بنانا ہے۔تاجر آن لائن درخواست جمع کرانے کے بعد، محکمہ انڈسٹریز کی جانب سے این او سی حاصل کریں گے، جس کی بنیاد پر محکمہ داخلہ بارڈر پاس جاری کرے گا۔ یہ نظام گلگت بلتستان میں ون ونڈو آپریشن کی طرز پر سہولیات کی فراہمی کا سنگِ میل ثابت ہوگا۔\378

متعلقہ عنوان :