مظفرآباد میں موبائل کمپنیوں کی لوٹ مار عروج پر اور سروس صفر پر آگئی

منگل 13 مئی 2025 15:09

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)مظفرآباد میں موبائل کمپنیوں کی لوٹ مار عروج پر پہنچ گئی ہے اور سروس صفر پر آ چکی ہے ، ان خیالات کا اظہار سابق پریس سیکرٹری ٹیچرز آرگنائزیشن معروف سماجی رہنما مظفر حسین منہاس نے یہاں میڈیا نمائندوں سے گفت گو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ عوام سخت پریشان ہیں ، وزیراعظم ، چیف سیکرٹری اور پی ٹی اے کے ذمہ داران نوٹس لیں، انہوں نے کہا کہ ہم صارفین سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوا ہے ہیں کہ موبائل کمپنیاں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں، پیکجز ، بیلنس اور ٹیکس کٹوتی جا رہی ہے اور ریٹ میں ہر ماہ اضافہ کر کے عوام کی کھال اُتاری جا رہی ہے ، پوچھنے والا کوئی نہیں ، عوام کو کمپنیاں ذلیل و خوار کر رہی ہیں، حکومت یا کسی بھی ادارے کو پروا نہیں ہے ، انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ موبائل کمپنیوں کے تمام پیکجز کے ریٹ کم کیے جائیں اور کال ریٹ بھی کم کرتے ہوئے سروس کو معیاری بنایا جائے ورنہ شہری جائنٹ ایکشن کمیٹی کے طرز پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔