سعودی عرب ، ریاض کے ہسپتال میں بچے کے جگر کا پہلا روبوٹک آپریشن

منگل 13 مئی 2025 15:10

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)سعودی عرب میں ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر نے ایک جدید روبوٹک سرجیکل سسٹم کی مدد سے آٹھ برس کے بچے کے جگر کا ٹرانسپلانٹ کیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق مریض کو صرف دو ہفتوں کے اندر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اگرچہ بچے کے چھوٹے قد اور سرجری کے لیے محدود جگہ کی وجہ سے یہ عمل پیچیدہ تھا لیکن روبوٹک اعضا کی پیوندکاری کے حوالے سے سینٹر کے تجربے نے اس ٹیکنالوجی کو بچوں کے لیے بھی قابل عمل بنانے میں مدد دی۔ اس کے لیے ایک خاص سرجیکل منصوبہ بنایا گیا جس میں روبوٹک آلات کے داخلے کے مقامات کو دوبارہ ترتیب دینا شامل تھا۔