کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا ڈسٹرکٹ ویسٹ کا 3گھنٹے کا طویل دورہ

قطر اسپتال کی ایمرجنسی کو ائیر کنڈیشنڈ کرنے ،اورنگی میں خواتین پردہ پارک کی تعمیر اور تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت

منگل 13 مئی 2025 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کراچی کے ڈسٹرکٹ ویسٹ کا منگل کو 3 گھنٹے کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں کی گلیوں میں گئے اور عوام سے مسائل معلوم کئیے ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذو الفقار میمن کے علاوہ بلدیاتی نمائیندے ایس ایس ڈبلیو ایم بی ، کے ایم سی ،کے ڈبلیو ایس سی، پولیس افسران سمیت کمشنرز اور PD نسیم بھٹو بھی ہمراہ تھے۔

کمشنرکراچی نے دورے میں قطر اسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے M.S ڈا کٹرراشد خانزادہ سے اسپتال کی مکمل صورتحال معلوم کی اور موقع پر ہی ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ اس کی ایمر جنسی، اسٹور اور OPD کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ائیر کنڈیشنڈ فراہم کئیے جائیں کمشنر کراچی نے بنارس ٹاون پر پردہ پارک کے لئے SSWMB کو ہدایت کی کہ وہ ایک ہفتے میں اس کو مکمل صاف کر دیں اور میں اس کو خوبصورت پر دہ پارک میں تبدیل کر دونگا انھوں نے اورنگی سیکٹر 8 میں ایک سڑک پر مکمل قبضہ کو ختم کرانے کے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی اور کے ڈبلیو ایس سی کے افسران کو حکم دیا کہ اس سڑک کے سیوریج سسٹم کو بہترین حالت میں لایا جائے کمشنر کراچی نے علی گڑھ بازار کے نالے کے لئے ٹی ایم سی کے چیئرمین شگیل ضیا کی درخواست پر Ac اور نگی فہد اعجاز کو ہدایت دی کو اس مسئلہ کو ہنگامی بنیاد پر حل کر یں کمشنر کراچی نے قصبہ کالونی سے نیا ناظم آباد تک منگھو پیر روڈ پر ایک طرف کی سڑک کو مکمل طور پر تجاوزات کے خاتمہ کے لئے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کمشنر کراچی نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے دورے کے بعد کٹی پہاڑی ضلع وسطی، ضلع شرقی اور ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور اپنے موبائیل فون سے ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مسائل سے آگاہی دی خصوصا انھوں نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو گرین لائین لسبیلہ کے نیچے گھوڑوں کے اصطبل، پٹیل پاڑہ سے گرومندر تک تجاوزات،ایمپریس مارکیٹ پرتجاوزات، اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف تجاوزات اور صفائی کی صورتحال پر ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

دریں اثنا کمشنر کراچی سے تاجر رہنما رؤف ابراہیم نے بھی ملاقات کی۔اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔