سید مصطفیٰ کمال کا وزیر مملکت ڈاکٹر مختار بھرتھ کے چچا ملک امتیاز احمد بھرتھ کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 13 مئی 2025 20:24

سید مصطفیٰ کمال کا وزیر مملکت  ڈاکٹر مختار بھرتھ کے چچا ملک امتیاز احمد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کے چچا ملک امتیاز احمد بھرتھ (سابق تحصیل ناظم بھلوال) کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم دکھ اور صدمے کی گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،اللہ تعالیٰ انہیں یہ ناقابلِ برداشت صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا فرمائے۔سید مصطفی کمال نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :