وزیر قانون، انصاف و پارلیمانی امور میاں عبد الوحید ایڈووکیٹ کا بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

منگل 13 مئی 2025 21:02

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) وزیر قانون، انصاف و پارلیمانی امور میاں عبد الوحید ایڈووکیٹ کا بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ۔ وزیر قانون نے جورا، شاہکوٹ، آٹھمقام اوربگنہ میں متاثرہ مکانات، دکانوں و دیگر نقصانات کا موقع پرتفصیلی معائنہ کیا۔وزیر قانون نے انڈین جارحیت کے متاثرین سے ملاقاتیں کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

(جاری ہے)

وزیر قانون، انصاف و پارلیمانی امور میاں عبد الوحید ایڈووکیٹ نے بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے گھر جا کر ورثا ء سے اظہار تعزیت کیا۔ شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ وزیر قانون نے شاہکوٹ محمد شافی کی اہلیہ محترمہ کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔میاں عبد الوحید ایڈووکیٹ نے بگنہ میں شہید علی احمد بٹ کے گھر جا کر ان کے والد سے اظہار تعزیت کیا اور ژہید کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔\378

متعلقہ عنوان :