ٹام کروز نے میوزیکل فلموں میں کام کی خواہش کااظہار کردیا

اپنے کردار پر خود تحقیق کرتا ہوں، اس کے مطابق سکرپٹ تلاش کرتا ہوں ،پھر اسے نیا رنگ دیتا ہوں، میڈیاسے گفتگو

منگل 13 مئی 2025 19:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)ٹام کروز نے میوزیکل فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔فلم مشن امپاسیبل دی فائنل ریکوننگ کی ریلیز سے قبل لندن میں گفتگو کرتے ہوئے ٹام کروز نے اپنی موسیقی اور میوزیکل فلموں سے متعلق اظہار خیال کیا۔ٹام کروز نے کہا کہ میوزیکل فلمیں میری خواہش ہیں، ڈرامے، ایکشن، ایڈونچر یہ سب کچھ ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میں سیٹ پر ہمیشہ کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، چاہے وہ پانی کے اندر شوٹنگ ہو یا کوئی نیا فن، میں دوسرے اداکاروں سے بھی کہتا ہوں کہ ٹریننگ کرو، دلچسپی تلاش کرو، چاہے وہ موسیقی ہو یا کوئی ساز۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کیریئر کے آغاز میں ہی انڈر واٹر سینز کیے تھے اور پھر آہستہ آہستہ ان میں مہارت حاصل کی۔ٹام کروز نے معروف اداکار اور ہدایتکار بین اسٹلر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں بین اسٹلر کا بڑا مداح ہوں، وہ ایک زبردست ہدایتکار اور اداکار ہے، میں ضرور اس کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہوں گا۔ٹام کروز نے کہا کہ میں اپنے کردار پر خود تحقیق کرتا ہوں، اس کے مطابق اسکرپٹ تلاش کرتا ہوں اور پھر اسے ایک نیا رنگ دیتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :