
یہ جنگ مختصر لیکن انتہائی خطرناک تھی، ہم نے 1971ء کی جنگ کا بدلہ لے لیا
دہشتگرد اغیار کے ایجنٹ ہیں، بلوچستان کے بھٹکے لوگوں کو واپس لانےکی کوشش کرنی چاہیے، وزیراعظم کا بلوچستان کیلئے 250 ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ مختص کرنے کا اعلان
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 31 مئی 2025
20:38

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، بلوچستان کے لوگ بہت دلیر لوگ ہیں، این ایف سی ایوارڈ پر ہم نے لاہور میں بات کی اور گوادر میں دستخط کئے۔
2010 میں متفقہ این ایف سی ایوارڈ منظور ہوا۔ دہشتگرد اغیار کے ایجنٹ ہیں۔ وزیراعظم نے کوئٹہ میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہونی چاہیے ترقیاتی پروگرام کے یہ فنڈز شفافیت کے ساتھ خرچ ہو۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عمائدین بتائیں کون سی خرابیاں ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے، بلوچستان کے جو لوگ بھٹک کر پٹری سے اتر گئے ہیں انہیں واپس لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد خون کے پیاسے ہیں وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے، دہشت گرد دشمنوں کے ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے 5 دھماکوں کے مقابلے میں 6 دھماکے کیے، بھارت سے 1971 کا بدلہ لیا ہے، پوری قوم چٹان کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگئی، بھارت کو شکست دی جو وہ عمر بھر یاد رکھے گا۔ وزیراعظم نے بلوچستان کیلئے 250 ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم ملک کے مجموعی ایک ہزار ارب روپے کے ترقیاتی فنڈ کا ایک چوتھائی ہوگی، دہشت گرد خون کے پیاسے ہیں وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے، دہشت گرد دشمنوں کے ایجنٹ ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا مٹھی بھر عناصر دہشت گردی کے ذریعے ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں، دہشت گرد ٹولہ بھارت کے کہنے پر معصوم لوگوں کا خون بہا رہا ہے، دہشت گردی سے بلوچستان متاثر ہو رہا ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ عناصر اپنے بیرونی آقاؤں کی ایما پر کارروائیاں کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گرین بلوچستان انیشیٹو سے بلوچستان کے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، ترجمان دفتر خارجہ
-
سمبڑیال پی پی52 ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
-
کرپٹو کو ریگولیٹ نہ کرنا رسک ہےتاہم کرپٹو شفاف اور ٹریس ایبل ہے ، بلال ثاقب
-
کسی بھی تحریک کا خطرہ خود پی ٹی آئی کو ہوگا، رانا ثناء اللہ
-
امریکی ریاست کولوراڈو میں بم حملے میں چھ افراد زخمی
-
اس میں کوئی 2 رائے نہیں کہ جنرل باجوہ بہت اچھے آدمی تھے، فواد چوہدری
-
پاک، بھارت کشیدگی: پاکستانی اعلیٰ اختیاراتی وفد غیرملکی دورے پر
-
پاکستان: سکول تشدد میں بارہ سالہ طالبعلم کی ہلاکت قابل مذمت، یونیسف
-
غزہ میں امداد کی تقسیم موت کا پھندا بن گئی، انروا
-
امداد یا موت: غزہ: کے ایک بے گھر خاندان کی تکلیف دہ کہانی
-
پی پی 52 ضمنی الیکشن؛ غیرحتمی نتائج میں ن لیگی امیدوار کو واضح برتری حاصل، وکٹری سپیچ بھی کردی
-
ڈیرہ غازی خان میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.