
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی تیز کردی ہے
پاکستانی قوم بھارت اور اس کے ایجنٹ فتنہ الہندوستان کے عزائم کو شکست دیں گے، میدان جنگ کے بعد سفارتی محاذ پر بھی شکست دی، اب معاشی میدان میں بھی کامیاب ہونے کا وقت آگیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 31 مئی 2025
23:41

(جاری ہے)
پاکستان تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے، اب معاشی میدان میں بھی کامیاب ہونے کا وقت آگیا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ فتح کے عظیم لمحے کو مدبرانہ انداز میں استعمال کریں۔ اسمگلنگ میں نمایاں حد تک کمی کا کریڈٹ فیلڈ مارشل کو جاتا ہے۔ دریں اثناں وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارت سے 1971ء کی جنگ کا بدلہ لے لیا ہے، دشمن کو ایسا جواب دیا ہے کہ وہ کبھی نہیں بھولے گا، 7، 6 اور 10مئی کو بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، یہ جنگ مختصر لیکن انتہائی خطرناک تھی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مثالی قیادت کا مظاہرہ کیا۔ عسکری قیادت نے جنگ میں کامیابی سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔ پوری قوم چٹان کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان کی کامیابی سے دوست ممالک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، بلوچستان کے لوگ بہت دلیر لوگ ہیں، این ایف سی ایوارڈ پر ہم نے لاہور میں بات کی اور گوادر میں دستخط کئے۔2010 میں متفقہ این ایف سی ایوارڈ منظور ہوا۔ دہشتگرد اغیار کے ایجنٹ ہیں۔ وزیراعظم نے کوئٹہ میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہونی چاہیے ترقیاتی پروگرام کے یہ فنڈز شفافیت کے ساتھ خرچ ہو۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عمائدین بتائیں کون سی خرابیاں ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے، بلوچستان کے جو لوگ بھٹک کر پٹری سے اتر گئے ہیں انہیں واپس لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد خون کے پیاسے ہیں وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے، دہشت گرد دشمنوں کے ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے 5 دھماکوں کے مقابلے میں 6 دھماکے کیے، بھارت سے 1971 کا بدلہ لیا ہے، پوری قوم چٹان کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگئی، بھارت کو شکست دی جو وہ عمر بھر یاد رکھے گا۔ وزیراعظم نے بلوچستان کیلئے 250 ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم ملک کے مجموعی ایک ہزار ارب روپے کے ترقیاتی فنڈ کا ایک چوتھائی ہوگی، دہشت گرد خون کے پیاسے ہیں وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے، دہشت گرد دشمنوں کے ایجنٹ ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا مٹھی بھر عناصر دہشت گردی کے ذریعے ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں، دہشت گرد ٹولہ بھارت کے کہنے پر معصوم لوگوں کا خون بہا رہا ہے، دہشت گردی سے بلوچستان متاثر ہو رہا ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ عناصر اپنے بیرونی آقاؤں کی ایما پر کارروائیاں کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گرین بلوچستان انیشیٹو سے بلوچستان کے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔مزید اہم خبریں
-
جنگوں کے بدلتے نظریات
-
الزائمر کی تشخیص: برطانیہ میں نئے ’انقلابی‘ بلڈ ٹیسٹ کا تجرباتی آغاز
-
ایک گاؤں جسے آرمینیا اور آذربائیجان کی سرحد نے تقسیم کر دیا
-
پی آئی اے انجینئرنگ کے معاملات میں 22 ارب روپے سے زائد نقصان کا انکشاف
-
سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کا خدشہ، موٹروے ایم فائیو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
-
پنجاب میں سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے جاری
-
جسٹس عائشہ ملک کا سکواڈ لاہور کے قریب حادثے کا شکار
-
فیکٹ چیک: اسرائیل پروپیگنڈا اشتہارات پر کئی ملین یورو خرچ کر رہا ہے
-
پاکستان میں سیلابوں سے ہلاکتیں: آئی ایم ایف کا اظہار افسوس
-
یورپی یونین کا خوراک اور فاسٹ فیشن کا ضیاع کم کرنے کا عزم
-
قطر میں اسرائیلی فضائی حملے کے تناظر میں روبیو تل ابیب میں
-
سیلابی صورتحال میں ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری نہیں ہونے دیں گے، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.