
انہوں نے الیکشن چوری کا پورا پلان بنایا ہوگا، آپ لوگ چوکنا رہیں
فارم 45 لے کر پولنگ اسٹیشن سے نکلیں اور فارم 47 ملنے تک آر او کے دفتر میں موجود رہیں، سمبڑیال ضمنی الیکشن سے متعلق عمران خان کا پیغام
محمد علی
اتوار 1 جون 2025
00:12

(جاری ہے)
دھاندلی کے آگے دیوار بننا ہے تاکہ اس حکومت کو اس کی مقبولیت کا اندازہ ہو سکے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جو اتوار کو ہوگا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے پریذائیڈنگ افسران کو انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔ ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی طرف سے حنا ارشد، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے راحیل کامران چیمہ، تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے محمد شفاقت اور دیگر آزاد امیدواران حصہ لے رہے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ حلقہ پی پی 52 میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 185ہے، پولنگ کے عمل کو شفاف اور منظم بنانے کے لیے کل 1696 پولنگ اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں کل 185 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 11کو انتہائی حساس، 38 کو حساس اور 136کو نارمل قرار دیا گیا ہے جب کہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔علاوہ ازیں ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کے لیے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لاہور میں ایک کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو 24گھنٹے فعال رہے گا۔ واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ارشد جاوید وڑائچ کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم ہاؤس آمد پر ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا
-
بنوں میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شہید، 3 حملہ آور مارے گئے
-
مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے
-
خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیئے
-
عمران خان کے بیٹوں نے اگر ویزہ اپلائی کیا ہے توٹریکنگ نمبر دیں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی
-
علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے
-
بے شک حکومت تمام اپوزیشن کو سزائیں دے کر ضمنی الیکشن بھی جیت جائے، تو پھر بھی یہ ملک نہیں چلے گا
-
جے یوآئی ف تحریک تحفظ آئین یا کسی اورالائنس کا حصہ تھی اور نہ ہے
-
گلگت بلتستان میں 5اگست سے 7اگست تک موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ متوقع ،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
-
اپوزیشن میں ہوتے ہو تو "ووٹ کو عزت دو", حکومت میں آکر کہتے ہو میں بھول گیا
-
پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں مزید تیزی آگئی
-
شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈائون کے باوجود چینی سرکاری قیمت پر فروخت شروع نہ ہوسکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.