
سبکدوش ہونیوالے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات سلیم خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف ، سیکرٹری اطلاعات محمد خالد کی شرکت،ڈائریکٹرجنرل سلیم خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش
منگل 13 مئی 2025 19:40
(جاری ہے)
اس موقع پر مشیر اطلاعات نے سلیم خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ سلیم خان جیسے افسران اداروں کے لیے اثاثہ ہوتے ہیں، اور ان کا تجربہ نوجوان افسران کے لیے مشعلِ راہ ہے۔سیکرٹری اطلاعات محمد خالد نے بھی سلیم خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلیم خان ایک تجربہ کار، باصلاحیت اور وژنری افسر تھے جن کی قیادت میں نظامت اطلاعات نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کا انتظامی وژن اور ٹیم ورک کا جذبہ نوجوان افیسرز کے لئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلیم خان نے محکمے میں ایک مثبت اور پیشہ ورانہ ماحول کو فروغ دیا، اور اُن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تقریب میں دیگر مقررین نے بھی سلیم خان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربات بیان کیے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ سلیم خان نے اپنے خطاب میں تمام افسران و اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری سے نبھانے کی کوشش کرتے رہے، اور انہیں خوشی ہے کہ وہ ایک باعزت انداز میں اپنی خدمات مکمل کر کے رخصت ہو رہے ہیں۔ سلیم خان نے کہا کہ ادارے کے لئے انکی خدمات کا سلسلہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی جاری رہیگا۔ تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات اور سلیم خان کے لیے نیک تمناؤں کے اظہار پر ہوا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا 34 واں اجلاس، بی آر ٹی پشاور کے لیے مزید 50 نئی ڈیزل-ہائیبرڈ بسوں کی خریداری کی منظوری دی
-
اسپیکر قومی اسمبلی فلسطینیوں سمیت دینا بھر کے پناہ گزینوں سے اظہارِ یکجہتی، نیک خواہشات کا اظہار
-
لیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام انتخابی عمل میں میڈیا اور سول سوسائٹی کے کردار کے حوالے سے ورکشاپ
-
دعاہے دنیا میں امن قائم ہو ،ہر انسان کوسکون نصیب ہو‘مریم نواز
-
احسن اقبال کا زیر تعمیر نیشنل پولیس ہسپتال کا دورہ، جون2026 تک تکمیل کی ہدایت
-
پاکستان کاایٹمی پروگرام پوری قوم کاکریڈٹ ہے، خرم نوازگنڈاپور
-
محرم الحرام ، چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو طلب
-
بارڈر ایریاز میں کھانے پینے کی اشیاء کی کمی نہیں ہونے دینگے ، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جی ایم نارتھ واٹر مینجمنٹ واپڈا انجنیئر مجاہد تنویر احمد کی ملاقات
-
خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ امتحانات میں 80 فیصد طلباء کے فیل ہونے کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں اونٹوں کا عالمی دن ’’ ورلڈکیمل ڈے ‘‘ 22جون اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.