الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے این اے 18 ہری پور اور کے پی اسمبلی کی تین نشستوں پر عذرداریوں کی سماعت ملتوی کردی

منگل 13 مئی 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے این اے 18 ہری پور اور کے پی اسمبلی کی تین نشستوں پر عذرداریوں کی سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق منگل کو قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان،ممبران صوبائی اسمبلی اکبر ایوب،ارشد ایوب اور ملک عدیل اقبال کے خلاف عذرداریوں کی سماعت بنچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ملتوی کردی گئی۔