قلات ڈویژن کی تمام اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو موثر اور دیر پا بنانے کے لیے سخت نگرانی کا عمل جاری ہے ، کمشنر قلات ڈویژن شازیب

منگل 13 مئی 2025 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) قلات ڈویژن کی تمام اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو موثر اور دیر پا بنانے کے لیے سخت نگرانی کا عمل جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہار کمشنر قلات ڈویژن شازیب خان کاکڑ نے پی ایس ڈی پی کے متعلق جاری ترقیاتی منصوبوں اور نئے ترقیاتی منصوبوں 2025 اور 2026 کے پراگریس رپورٹ کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کے دوران کہا اس موقع پر ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ نے کمشنر قلات ڈویژن کو پی ایس ڈی پی کے تحت جاری 11547 ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

جاری ترقیاتی منصوبوں پر 150 ارب خرچ کیے جا رہے ہیں جن پر 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر اعجاز احمد جعفر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ قلات ڈویژن ڈاکٹر لطف الرحمن سی این ڈبلیو کے ایس ای روڈ ارباب محمد ایوب ایس ای بلڈنگ عبدالرحمان گورمانی ایس ای پی ایچ ای محمد عارف شاہ ایس ای ایریگیشن اورنگزیب زہری ڈویژنل کنزرویٹو فارسٹ سید فرید شاہ اور دیگر محکموں کے افیسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ عوامی مفاد کی منصوبوں کی بروقت اور شفاف تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں صحت کے مراکز پی ایچ ای ایریگیشن اور تعمیرات سمیت تمام متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا وقتا فوقتا جائزہ لیا جا رہا ہے جس کا بنیادی مقصد ان اداروں میں کام کرنے والے افیسران اور دیگر عملے کی جائے تعیناتی پر موجودگی کو یقینی بنایا جا سکے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :