قلات میں عید قریب آتے ہی چور متحرک ہوگئے چوروں نے مغلزئی کے قریب اسلحہ کے زور پر دو افراد کولوٹ لیا

منگل 13 مئی 2025 22:05

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) قلات میں عید قریب آتے ہی چور متحرک ہوگئے چوروں نے مغلزئی کے قریب اسلحہ کے زور پر دو افراد کولوٹ لیا تفصیلات کے مطابق عید الضحیٰ قریب آتے ہی اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہوا رات ہوتے ہی چور گلی کوچوں میں نکل کر نہتے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹتے ہیں شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرامز سے شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے ہیں گزشتہ رات قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب نامعلوم چوروں نے حافظ شمس اللہ ولد محمد خان اور اس کے ساتھی سے چوروں نے موبائل فون اور نقدی چھین لیا اور بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ قلات میں چوروں کے خلاف موئثر کاروائی کرکے شہریوں کو اسٹریٹ کرامز سے نجات دلائی جائے

متعلقہ عنوان :