Live Updates

پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے طیارے کہاں تباہ ہوئے اور پائلٹ کہاں گئے؟،تفصیلات سامنے آگئیں

آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو خوب دھول چٹائی، بھارتی فضائیہ کے طیارے اننت ناگ، پلوامہ، پنتھیال، بھردہ کلاں، بھٹنڈہ میں گرے اور ان طیاروں کے پائلٹوں کو زخمی حالت میں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 14 مئی 2025 11:40

پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے طیارے کہاں تباہ ہوئے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 مئی 2025)آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے طیارے کہاں تباہ ہوئے اور پائلٹ کہاں گئے؟، تفصیلات سامنے آگئیں، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو خوب دھول چٹائی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے کئی لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے دونوں پائلٹس کوشدید زخمی حالت میں سری نگر ہسپتال منتقل کیاگیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایک اور لڑاکا طیارہ پنتھیال،رامسو، ضلع رام بن کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا اس طیارے کے پائلٹ فلائنگ آفیسر اقبال سنگھ کو بھی زخمی حالت میں آرمی ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ ایک اور طیارہ بھردہ کلاں، تحصیل اکھنور کے زرعی کھیتوں میں گرا، اس حادثے میں ایجکیٹ کرنے والے دونوں پائلٹس زخمی ہوئے جنہیں اکھنور کے فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں بھی تباہ ہوا۔ بھارت کا ایک ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل  جموں شہر کے مشرق میں 13 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مار گرایا گیا۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے انتہائی فاصلے پر موجود اہداف کو بھی نشانہ بنایا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ سلسلہ وار تباہی بھارتی فضائیہ کیلئے شدید دھچکا ثابت ہوئی ہے۔ آپریشن معرکہ مرصوص بھارتی فضائیہ کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے طیارروں کا کھلونوں کی طرح تباہ ہونا ان کی عسکری حکمت عملی پر اہم سوالات اٹھا رہا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات