جامعہ زرعیہ کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان 4 سال کےلئے چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن تعینات ،نوٹیفکیشن جاری

بدھ 14 مئی 2025 16:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے سابق وائس چانسلروممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان کو4سال کےلئے چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن تعینات کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گزشتہ روز مجاز اتھارٹی کی اپروول کے بعد سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔\932