کراچی: سرجانی ٹائون میں رکشہ الٹنے سے بہن جاں بحق، بھائی زخمی

بدھ 14 مئی 2025 16:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں رکشہ الٹنے سے بہن جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق سرجانی ٹائون میں خدا کی بستی کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ گیا، حادثے میں بہن جاں بحق جبکہ بھائی شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق بچی کی شناخت 12 سالہ سیرل کے نام سے ہوئی جبکہ حادثے میں زخمی بچے کی شناخت 5 سالہ ایان سے ہوئی۔جاں بحق بچی کی لاش اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔