Live Updates

شہری دفاع کی تنظیم نے حالیہ بحران میں اپنی افادیت اور اہمیت کو منوایا ہے،چیف وارڈن سکندر گیلانی

بدھ 14 مئی 2025 16:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) شہری دفاع میں نئے رضاکاروں کی شمولیت کے حوالے سے تعارفی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں میئر میونسپل کارپوریشن و چیف وارڈن شہری دفاع مظفرآباد سید سکندر نثار گیلانی مہمانِ خصوصی تھے، تقریب کی میزبانی معروف کاروباری و سماجی شخصیت، کونسلر میونسپل کارپوریشن مقصود شیخ نے کی جبکہ ایڈیشنل چیف وارڈن خواجہ نظیر احمد تنظیم سول ڈیفنس مظفرآباد کے عہدیداران افضال مغل، فاروق شیخ، ہارون شیخ اور دیگر نے شرکت کی۔

چیف انسٹرکٹر ذیشان قریشی نے نئے شامل ہونے والے رضاکاران کو تعارفی لیکچر دیا اجڈ میں شرکاء کو تنظیم شہری دفاع کے ڈھانچے اور طریقہ کار کے متعلق بتایا۔ ایڈیشنل چیف وارڈن نے تنظیم کی افادیت اور اہمیت کے بارہ اور ماضی میں دی جانے والی خدمات کے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں نئے رضاکاروں کو شہری دفاع کی افادیت، اہمیت اور طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔

چیف وارڈن سکندر گیلانی نے کہا کہ شہری دفاع کی تنظیم نے حالیہ بحران میں اپنی افادیت اور اہمیت کو منوایا ہے۔ وہ ہر اس مقام پر موجود رہے جہاں شہری حکومت یا ضلعی انتظامیہ کو ان کی ضرورت محسوس ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی مذموم ارادوں کا اندازہ لگانا مشکل ہے، اس لیے ہماری تیاری اور عوام کو محفوظ رکھنے کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جنگ کے علاوہ بھی قدرتی و ناگہانی آفات جیسے چیلنجز درپیش ہیں، اور شہری دفاع کی اہمیت ہر دور میں مسلمہ رہی ہے۔ انہوں نے رضاکاروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں جو شہر کے تحفظ اور اجتماعی فلاح میں رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس مظفرآباد نے شرکاء کو بتایا کہ محکمہ بہت جلد نئے رضاکاروں کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز کرے گا، جس میں انہیں قدرتی و ناگہانی آفات اور جنگی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی عملی تربیت دی جائے گی۔ تربیت مرحلہ وار ہوگی، اور جلد ہی ضلع دفتر سول ڈیفنس مظفرآباد میں شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات