Live Updates

چینی وزیرخارجہ کی پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی سے ملاقات

چین پاکستان ،بھارت کے درمیان جنگ بندی کے حصول میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار

بدھ 14 مئی 2025 17:00

چینی وزیرخارجہ کی پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی سے ملاقات
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)چینی نائب وزیر خا رجہ سن ویڈونگ نے کہاہے کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے حصول میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیاکے مطابق سن ویڈونگ نے چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی سے ملاقات کی جس دوران چینی نائب وزیر خا رجہ نے کہا کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع اور دیرپا جنگ بندی کے حصول کا خیرمقدم اور حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات